ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عبدالحمید موصلیار سنبھالیں گےاڈپی سنی جماعت کے قاضی کا منصب

عبدالحمید موصلیار سنبھالیں گےاڈپی سنی جماعت کے قاضی کا منصب

Tue, 06 Oct 2020 20:29:00    S.O. News Service

اُڈپی 6؍اکتوبر(ایس او نیوز) کرناٹکا سنی علماء اوکوٹا کے جنرل سیکریٹری اور معروف عالم دین  زین العلماء ایم عبدالحمید موصلیار مانی استاد کو اڈپی    ضلع سنی جماعت کاقاضی مقرر کرلیا گیا ہے۔  ’منی پال اِن‘ میں منعقدہ متحدہ جماعت کی میٹنگ میں جماعت کے ڈائریکٹر یو کے مصطفیٰ نے اس بات کا اعلان کیا۔خیال رہے کہ بیکل استادکے انتقال کے بعد یہ عہدہ خالی ہوگیا تھا۔

 عبدالحمید موصلیار المعروف مانی استاد  کو قاضی کا منصب تفویض کرنے کی تقریب مولور میں واقع مرکزی مسجد میں 10اکتو بر کو صبح 10بجے منعقد کی جائے گی، جس میں  جیّدعلماء، اکابرین، اور معززین شرکت کریں گے۔مانی استاد اڈپی متحدہ جماعت کے تحت آنے والی تقریباً 100مساجد کے علاوہ  جنوبی کینراچکمگلورو، ہاسن ، شیموگہ  اور کاسرگوڈ کے کچھ محلّوں کے لئے بھی  قاضی کی ذمہ داریاں  سنبھالیں گے۔

 پریس کانفرنس کے موقع پر متحدہ جماعت کے صدر حاجی پی ابوبکر نیجارو، آرگنائزنگ سیکریٹری کے اے عبدالرحمٰن  رضوی، جنرل سیکریٹری  حاجی ایم اے باوو اور دیگر رکن مساجد کے نمائندے موجود تھے


Share: